• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنائیں، آمدنی بڑھے گی، آئی سی سی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے اپنی آمدنی میں اضافے کیلئےکر کٹ کو اولمپکس گیمز کا حصہ بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابقانٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) کرکٹ کو شامل کرکے بھارتی مارکیٹ سے بڑی کمائی کرسکتی ہے۔ آئی سی سی کا مؤقف ہے کہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی بھارت سے میڈیا رائٹس کی مد میں 130 سے 260 ملین ڈالر تک آمدنی حاصل کرسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 کیلئے آئی او سی کے بھارتی مارکیٹ کیلئے میڈیا رائٹس 31 ملین ڈالر تک محدود رہے۔ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے ایک ارب سے زیادہ شائقین ہیں، 90 فیصد شائقین چاہتے ہیں کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جائے۔ دوسری جانب لاس اینجلس کے سابق میئر اور بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔واضح رہے کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے آئی سی سی جے شاہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا چکا ہے۔ آئی سی سی کی تجویز پر حتمی فیصلہ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے آئی او سی اجلاس میں کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید