کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی، ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر پر دونوں رہنماوں کا تشویش کا اظہار ملک کےخلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کے مقابلہ کرنے کا عزم کیا، ڈاکٹر خالد مقبول نے امیر جماعت اسلامی کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر اس طرح کے حملے ہونا افسوس ناک ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اعلٰی حکام دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات ، سیاسی رہنماؤں سمیت عوام کو تحفظ فراہم کریں،دریں اثناءسینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔