اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار میں رہ کر اور اقتدار سے باہر اپنے اعمالوں اور حرکتوں سے ہمیشہ ملک کی بدنامی کا باعث بنے، انہوں نے سعودی عرب کی دی ہوئی گھڑی فروخت کی، سائفر کا جھوٹ بولا، قومی اداروں اور شہداکی یادگاروں پر حملے کرائے اور ملک کی بدنامی کے مرتکب ہوئے، سانحہ 9 مئی کے جرم کی مذمت کافی نہیں، عمران خان اعتراف جرم کریں اور ذمہ داری قبول کریں، مذمت سے نہ 9 مئی کا جرم چھپ سکتا ہے اور نہ ہی مجرم۔