پشاور ( کرائمز رپورٹر) پشاور میں نو اور دس مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ملزم عمر نے ریڈیو پاکستان کا گیٹ توڑ کر ساتھی کی مدد سے ساتھ کباڑی پر نو ہزار میں فروخت کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے گیٹ بھی برآمد کر لیا ، ایس پی کینٹ کے مطابق ریڈیو پاکستان پر نو مئی کو شر پسند عناصر نے حملہ کیا پہلے ریڈیو پاکستان کا گیٹ توڑا گیا بعد گیٹ غائب کر دیا گیا ، ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو فوٹیجز کی مدد سے پہلے مرحلے میں شناخت کی گئی ، شناخت کے بعد اس کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں جس کے بعد ملزم عمر کو پولیس نے گرفتار کیا ۔