• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ عالمی اور علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہیں، جی سیون

ہیروشیما (اے ایف پی) ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے رہنماؤں نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ چین کے بڑھتے ہوئے جوہری ہتھیار عالمی اور علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہیں، یہ بیان جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون اجلاس میں جوہری ہتھیاروں کی تخفیف پر مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں جاری کیا گیا ہے۔ جی سیون رہنماؤں نے متنبہ کیا ہے کہ کسی شفافیت اور معنی خیز مذاکرات کے بغیر جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ علاقائی اور عالمی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ سیپری تھنک ٹینک کے اندازے کے مطابق چین کے پاس اس وقت 350 جوہری ہتھیار موجود ہیں، تاہم یہ تعداد امریکا اور روس کے پاس موجود جوہری ہتھیاروں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
اہم خبریں سے مزید