نئی دہلی (اے ایف پی) روس کی ہیروں کی تجارت پر جی 7کی جانب سے نئی پابندیوں کا امکان ہے جس سے بھارت کے ہیروں کا مرکز شہر سورت مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے، جسے پہلے ہی ہیروں کی سپلائی میں کمی اور گرتی ہوئی طلب کا سامنا ہے۔ سرگرم بندرگاہ میں دنیا کے تقریباً 90فیصد ہیروں کو تراشا اور پالش کیا جاتا ہے۔روسی کان کنی کی کمپنیاں جیسے الروسا روایتی طور پر بھارت کو ناتراشیدہ ہیروں کی ضرورت کا ایک تہائی سے زائد فراہم کرتی ہیں۔