• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری اور چینی شہر ژوجیانگیان کے درمیان ’’سسٹر سٹی‘‘ کا رشتہ قائم

اسلام آباد (فاروق اقدس)پاکستان اور چین کے سیاحتی پہاڑی مقام مری اور چینی شہر ژوجیانگیان کے درمیان ’’سسٹر سٹی‘‘ کا رشتہ قائم ہو گیا ہے۔ عوامی سطح پر دونوں شہروں کے درمیان تعلق اور آمدورفت بڑھانے اور انہیں تقویت دینے کیلئے ’’سسٹر سٹی‘‘ کو تعلق کے قیام کی دستاویز پر بیجنگ میں دستخط کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس رنگا رنگ تقریب میں مری کی نمائندگی چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق جبکہ چینی کی نمائندگی ژوجیانگیان کے مئیر ژانگ یاوان نے کی۔ تعاون کا معاہدہ خاص طور پر سبز پہاڑیوں اور ان کی سیاحتی خوبصورتیوں کے درمیان دونوں شہروں کے دلکش ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سالانہ 30ملین سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی اور انتظام کرنے کے تجربے کا اشتراک مری شہر کو سیاحوں کی بڑی آمد منظم کرنے، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بھی مدد فراہم کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید