لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اینکر عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو دی جانیوالی مہلت آج دوپہر 12بجے ختم ہوجائے گی،آئی جی نے گزشتہ روز بازیابی سے متعلق رپورٹ عدالت پیش کردی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں حساس اداروں کے افراد کو شامل کیا ہے ،کمیٹی کا اجلاس کیا ،50سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی ،وزرات داخلہ اور وزارت دفاع سے رابطہ کیا گیا ہے ،جیو فینسنگ سمیت دیگر جدید طریقوں سے کاوشیں کررہے ہیں ، استدعا ہے کہ عمران ریاض کی بازیابی کیلئےمزید مہلت دی جائے،عدالت نے کہا کہ اس کا مطلب ہے آپ بے یارو مددگار ہیں ،آئی جی پنجاب نے کہا کہ جو بندہ خود چھپا ہو اس کو ڈھونڈنا مشکل ہوتا ہے ،عدالت نے کہا کہ چار پانچ دن ہوچکے ہیں کوئی ڈیویلپمنٹ نظر نہیں آئی۔