پشاور (لیڈی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر پشاور سیدہ زینب نقوی کا جہانگیر آباد یونیورسٹی ٹاؤن شاہین ٹاؤن میں شیر فروشوں کے خلاف کارروائی پانی ملا دوھ فروخت کرنے پر 7 شیرفروشوں کو گرفتار کرلیاگیا 200 سے زائد لیٹر پانی ملادودھ عوام میں مفت تقسیم کردیا گیا تاکہ شیر فروش جو دودھ میں پانی ملاکر جو منافع خوری کر تے تھے وہ منافع عوام کو مل سکیں۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کو شکایت ملی کہ جہانگیر آباد ‘یونیورسٹی ٹاؤن اورشاہین ٹاؤن میں شیر فروش مہنگے داموں دودھ فروخت کررہے ہیں جبکہ پانی میں برف ڈال کر ٹھنڈ ا کرتے ہیں جو بعد میں دودھ میں شامل ہوجاتاہے جس پر ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے لائیو سٹاک کے ویٹرنری سپروائزر ڈاکٹر نعیم الحسن کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ ‘جہانگیر آباد اور شاہین ٹاؤن میں شیرفروشوں کے خلاف کارروائی کی جس میں دکانوں پر دودھ کا معیار چیک کیا جس میں کیمیکل نہیں ملا بلکہ پانی کی مقدار پائی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے 200 سے زائد لیٹر پانی ملا دودھ کوعوام میں مفت تقسیم کردیا تاکہ دکانداروں کو سبق مل سکے اوردودھ میں پانی مکس نہ کرے اور وہ شیر فروش جو منافع خوری کرتے تھے وہ منافع ا نکی بجائے عوام کو فائدہ مل سکیں اسی لئے یہ پانی ملا دودھ ضائع کرنے کی بجائے عوام میں تقسیم کردیاگیا جبکہ پانی ملا دودھ فروخت کرنے پر 7 شیرفروشوں کو بھی گرفتارکرلیاگیا۔