• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، گوجرخان میں 7منی ڈیمز کے مسائل حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق مجاہد ڈیم کے ایری گیشن چینل کےباقی تعمیراتی کام کا ٹینڈر31مئی کو کھولا جائے گاجبکہ راولپنڈی اور گوجرخان کی تحصیلوں میں سات منی ڈیمز سے جڑے مسائل کے حل کیلئے سات /سات رکنی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔کمیٹیوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ زراعت ،واٹر مینجمنٹ ،کاشتکار اور سمال ڈیمز کے نمائندے شامل ہیں۔راولپنڈی میں جاوا ڈیم کیلئے اے سی صدر کی سربراہی میں جبکہ مصریوٹ اور خصالہ ڈیمز کیلئے اے سی کینٹ کی سربراہی میں کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔گوجرخان کے چار منی ڈیمز کیلئے اے سی گوجر خان کی سربراہی میں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق موہرہ سہرا ڈیم جس پر لاگت کا تخمینہ 1128اعشاریہ542ملین روپے ہےکے واٹر چینل کے ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث نظر ثانی کی جارہی ہے۔پاپین ڈیم جس پر لاگت کا تخمینہ2004اعشاریہ190ملین روپے ہے کےپی سی ون پر کام جاری ہے۔ادھر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل مختلف اہم منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس راولپنڈی لاگت365اعشاریہ871ملین روپے کا ٹینڈر 19مئی کو کھولا گیا۔سرکٹ ہاؤس راولپنڈی کی سکیم منظور ہوچکی ہے،لاگت 1840اعشاریہ390ملین روپے ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں سٹاف کیلئے رہائش گاہوں کی تعمیر پر کام جار ی ہے،لاگت کا تخمینہ396اعشاریہ 007ملین روپے ہے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں توسیع کیلئے23کنال9مرلہ اراضی کی ایکوزیشن کیلئےفنڈز لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو جاری ہوچکے ہیں۔لاگت کا تخمینہ107اعشاریہ870ملین روپے۔پولیس ٹریننگ سنٹر سہالہ میں نئے ہاسٹل کی تعمیر جار ی ہے جس پر لاگت کا تخمینہ132اعشاریہ082ملین روپے ہے۔پولیس ٹریننگ سنٹر سہالہ میں سکول آف انویسٹی گیشن قائم کرنے پر بھی کام جاری ہےجس پر لاگت کا تخمینہ191اعشاریہ025ملین روپے ہے۔تھانہ چونترہ کی تعمیر پر بھی کام جار ی ہے، لاگت کا تخمینہ 153اعشاریہ 851ملین روپے ہے۔راولپنڈی میں ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے،لاگت کا تخمینہ 295اعشاریہ 873ملین روپے ہے۔راولپنڈی میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر پرلاگت کا تخمینہ301اعشاریہ793ملین روپے،گوجر خان میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی تعمیر بھی جار ی ہےجس پر لاگت کا تخمینہ199اعشاریہ 900ملین روپے ہے۔کہوٹہ پنجاڑ،آذاد پتن روڈ پر بھی کام جاری ہے،لاگت کا تخمینہ1299اعشاریہ103ملین روپے ہے۔655اعشاریہ 936ملین روپے کے اضافی فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین و آرائش پر بھی کام جاری ہے۔لاگت کا تخمینہ798اعشاریہ800ملین روپے،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کی پارکنگ تک سڑک اور پل کی تعمیر پر بھی کام جار ی ہے جس کی لاگت کا تخمینہ 1322اعشاریہ390ملین روپے ہے۔
اسلام آباد سے مزید