• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، 9 مئی کے واقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاریوں کا اقدام چیلنج

لاہور( نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ،9 مئی کےواقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاریوں کا اقدام چیلنج کردیا گیا،صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نےدرخواست میں حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا ہے، درخواست میں موقف اپنایا کہ آئین پاکستان آزادی اظہار رائے پرقدغن نہیں لگاتا ہے،قوانین کےتحت پیشہ ور صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی آزادی ہے،نومئی کےواقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کےگھروں پرچھاپے مارکرگرفتار کیاجارہاہے،گرفتاری کےدوران چادر چاردیواری کا تحفظ پامال کیا جا رہا ہے،جیو فینسگ میں صحافیوں کی لوکیشن آنے پر انہیں گرفتار کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو صحافیوں کی گرفتاریوں سے روکنے اور گرفتار صحافیوں کی بازیابی کا حکم دے ۔
ملک بھر سے سے مزید