• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی ملاقات

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں زیر سماعت مقدمات اور دیگر قانونی و آئینی امور پر بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق ملاقات میں موجود نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت سے متعلق بھی امور زیر غور آئے۔

اہم خبریں سے مزید