• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ، مذمت صرف گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلئے کی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہیں، مذمت صرف گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلئے کی گئی، عمران خان نے خاتون کی تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جنریٹ کروا کر اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کی اور سیکورٹی اہلکاروں کو تضحیک کا نشانہ بنایا، درحقیقت ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا، یہ شخص جھوٹ بولتا ہے، انسانی حقوق اگر پامال ہوئے تو وہ عمران خان کے ہاتھوں ہوئے، عمران خان نے جتنا ملک کو رسوا کیا اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا عمران خان منصوبہ بندی سے پاکستان کی ریاست پر حملہ آور ہوا، 9مئی کے سانحہ پر پوری قوم کے دل افسردہ ہیں، ایسا کبھی دشمن نے نہیں کیا، مذمتی ڈراموں سے عمران خان کی جان نہیں چھوٹے گی، عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان ہر روز کوئی نا کوئی تماشہ کرتا ہے اور دھمکی دیتا ہے، پہلی دفعہ ان کو پتہ لگا ہے کہ قانون کے کٹہرے میں آنا کیا ہوتا ہے۔ عمران خان نے 14ماہ سے زمان پارک میں تماشا لگا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ، توشہ خانہ کی چوری اور اپنی بیٹی ٹیریان کے کیسز سے بچنے کیلئے منصوبہ بندی کی تھی کہ کس کس جگہ پر حملہ آور ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید