• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ہنی ٹریڈرز کے زیراہتمام شہد کی مکھیوں کا عالمی دن منایا گیا

پشاور (وقائع نگار ) آل پاکستان بی کیپرز، ایکسپورٹرز اینڈ ہنی ٹریڈر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہد کی مکھیوں کا عالمی دن پاک انٹر نیشنل شہد مارکیٹ میں منایا گیا اور ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں دکانداروں اور مگس بانوں اور ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹوٹ ترناب کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود جان، انٹو مالوجسٹ محمد یونس و دیگر افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی شہد کی مکھیوں کی اہمیت اور فصلوں پر اسکے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مکھیوں کے تحفظ کے حوالے سے نعرے درج تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ مکھیوں کو تحفظ دینا ناگزیر ہے ، مکھیوں کو دوست اور صاف ماحول دینا ہے جبکہ جنگلات کی کٹائی کو روکا جائے اور نئے جنگلات لگائے جائیں تاکہ مکھیوں کی زندگی بچائیں اس موقع پر یو نین صدر سلیم خان نے کہا کہ اس دن کو منانا عام لوگوں کو مکھیوں کے فوائد سے باخبر کرنا ہے۔ جنرل سیکرٹری شیر زمان مومند نے کہا کہ پاکستان میں شہد کی مکھیوں کو مختلف خطرات کا سامنا ہے۔ جس میں جنگلات کی کٹائی فصلوں پر زہریلی دوائی کا سپرے ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وار منگ شامل ہیں۔ سینئر نائب صدر شیخ گل بادشاہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں شہد انڈسٹری کو شامل کیا جائے ایکسپورٹ کیلئے نئی منڈیاں تالاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جب ایکسپورٹ بڑے گا تو ہمارا ملک ترقی کرے گا۔ جس سے مگس بانوں کی زندگی میں بہتری آئے گی اور وہ اپنی مکھیوں کی اچھی پرورش کرینگے۔
پشاور سے مزید