کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک سے بڑی تعداد میں سیاسی کارکن اور اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والی ہیں، اس سےے قبل بھی مختلف جماعتوں سے مایوس ہو کر بڑی تعداد میں لوگ بھٹو کے کارروان میں شامل ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری ہیں کیونکہ عوام نے ہر جماعت کو آزما لیا پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جو کارہائے نمایاں انجام دئیے اس کی مثال کسی حکومت میں نہیں ملتی، سندھ حکومت کی موثر کارکردگی کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبے میں حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور کراچی میں پہلی بار سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا اگلا میئر پی پی پی کا جیالا ہوگا، انہوں نے کہا کہ موثر منصوبہ بندی اور عوام کو بہترخدمات کی فراہمی کیلئے مردم شماری میں شفافيت اور یکسوئی بہت ضروری ہے اور ایسی شکایات کا سدباب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔