لاہور ( خصوصی رپورٹر،شوبز رپورٹر )الخدمت فاؤنڈیشن اور رضاکاروں کو ملانے والی تنظیم مل کر پاکستان نے24 مئی سے سموگ فری لاہور مہم اکٹھے چلانے کا اعلان کردیا،طرفین کے وفود نےنائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ اورپراجیکٹ ڈائریکٹر کشف شاہ کی سربراہی میں ملاقات کی اور اعلان کیا کہ مہم کے تحت رواں سال اگست تک شہر بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، دونوں تنظیموں کے زیر اہتمام 24 مئی کو لاہور کو سموگ فری بنانے کے حوالے سے لاہور ائر پورٹ کے قریب گرینڈ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔