کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ٹیپو سلطان پولیس نے سابق گورنر سندھ کو عدالت میں پیش کردیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت پھیلانے کے الزامات ہیں۔پولیس نے ملزم سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی۔