• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روزمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر گئے ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ شہبازشریف نےسراج الحق کوٹیلیفون کیا ،خودکش حملے کے ذمہ داروں کو کیفرکردارتک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

 رہائش گاہ آمد پر چوہدری شجاعت کے فرزند اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ وزیراعظم نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی ۔

 وزیراعظم اور چوہدری شجاعت نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث بلوائیوں کو سزا دینے کے چوہدری شجاعت کے بیان کو سراہا ۔

چو ہدری شجا عت نے کہا کہ ہر محب وطن قومی ندامت کا باعث بننے والے ہر فرد کی سزا چاہتا ہے۔

 وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت کو یقین د ہانی کرائی کہ قوم اور شہداءکے اہل خانہ کے دِل کو جوٹھیس پہنچی ہے، اس درد کا ازالہ کریں گے۔

چوہدری شجاعت نے ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کے جذبے اورخدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کی بھرپور حمایت ، تعاون اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا ۔دریں اثناوزیراعظم شہبازشریف نےامیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ کہ آپ خود کش حملے میں محفوظ رہے۔ وزیراعظم نے خودکش حملے میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

اہم خبریں سے مزید