• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی 2023 سے بجلی تقسیم میں اجارہ داری ختم ہوجائیگی، CEO کے الیکٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس علوی نے کہا ہے کہ جولائی 2023 سے کراچی میں بجلی کی تقسیم کا نظام میں کے اجارہ داری کا اختتام ہو جائے گا نئے مالی سال سے کے الیکٹرک کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی کراچی میں بجلی کی ڈسٹری بیوشن لائسنس کے لئے اہل ہونگی سال 2030 تک کےالیکٹرک کے صارفین کی تعداد 50 لاکھ اور بجلی کی کھپت 5 گیگاواٹ تک ہوگی،ڈسٹری بیوشن لائسنس کے حوالے سے بیان میں مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مسابقتی ماحول کے فروغ کیلئے نیپرا سے نان ایکسکلیوسو ڈسٹری بیوشن لائسنس کی درخواست کی ہے نیپرا نے 9مئی 2023 کو سابقہ واپڈ کی ڈیسکوز کو نان ایکسکلیوسو لائسنس پہلے ہی جاری کر دیئے ہیں تیکنیکی لحاظ سے 21جولائی 2023 سے کوئی بھی ادارہ بجلی ڈسٹری بیوشن کے شعبہ میں خدمات سر انجام دے سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید