ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی عہدیداران وکارکنان نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد اور9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کے باعث پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نااہل قرار دیا ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راؤ یاسر نے دیگر رہنماؤں چوہدری نعیم، نذر عباس اٹھنگل، عزیز خان، رانا راحیل، رانا لطیف، آصف علی، نعیم یوسف، چوہدری افتخار ، غفور اور دیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، راؤ یاسر نے مزید کہا کہ پاک فوج ملک وقوم کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے،ہم تحریک انصاف کو مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کر تے ہیں، اب تحریک انصاف سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے۔