• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کا راولپنڈی لیاقت باغ شاندار استقبال کیا جائیگا‘ عنایت الحق سلطانپوری

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے امیر پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا ہے کہ پاکستان بچاؤ لانگ مارچ کا لیاقت باغ راولپنڈی پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا جائیگا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی‘ لاقانونیت اور شر انگیزی کو ختم کرنے کا واحد حل دین کو تخت پر لانے میں ہے۔ تحریک لبیک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے مسلسل میدان عمل میں ہے۔ اشرافیہ کی عیاشیوں کو ختم کئے بغیر قرض سے نجات ممکن نہیں۔ سیاچن اور سرحد پر کھڑے ہر سپاہی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 
اسلام آباد سے مزید