• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی شجاعت سے ملاقات کیلئے آمد پرویز الٰہی خاموشی سے چلے گئے

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کل گزشتہ رات اس وقت خاموشی سے گھر سے چلے گئے جب وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کیلئے پہنچے۔ اطلاعات کے مطابق جب وزیراعظم چوہدری شجاعت کے گھر گئے تو پرویزالٰہی گھر سے چلے گئے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پرویزالٰہی سے گزشتہ رات سے رابطہ بھی نہیں ہورہا۔
اہم خبریں سے مزید