• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج میری اور بشریٰ کی گرفتاری ہوسکتی ہے، پُرامن احتجاج کرنا‘ عمران

لاہور(جنگ نیوز/ایجنسیاں)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملکمیں جمہوریت بہت کمزور ہوچکی ہے اور بظاہر یہ ایک مارشل لا جیسی صورتحال ہے‘اس وقت جمہوریت رک چکی ہے ‘آج صبح میری اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ہوسکتی ہے‘ اس صورت میں سب کو پُرامن احتجاج کرنا ہے‘پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیچھے ماسٹر مائنڈز کو سیاست، تاریخ یا انسانی رویے کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔ سیاسی جماعت کو اس طرح ختم نہیں کیا جا سکتا‘ہمیں سپریم کورٹ بچائے گی‘پنجاب کی نگراں حکومت پی ڈی ایم اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی پراکسی ہے۔ مجھے جب بھی موقع ملا تو میں ان کے اور آئی جیز کے خلاف کیس درج کروں گا، وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں لیکن انہیں جیل جانا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ آج انہیں گرفتار کرنے کےا امکانات بہت زیادہ ہیں اور ملک میں اس وقت مارشل لا جیسی صورت حال ہے یہاں جموریت کا مستقبل روشن ہے ۔علاوہ ازیں کارکنوں سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں جو ہورہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، ہم تو چاہتے ہیں امن ہو اور الیکشن ہو انتشار تو کوئی اور چاہ رہا ہے۔میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ طاقتور لوگ اتنے نیچے گر جائیں گے‘اگر آج ہم ان کے خوف میں آگئے تو ساری زندگی انکی غلامی میں چلے جائیں گے، یہ انکا خوف عارضی ہے جسے یہ زیادہ دیر تک قائم نہیں کرسکتے، انکے پاس اتنی جیلیں بھی نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید