• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی‘ لاہور (نمائندہ جنگ/ صباح نیوز) شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کو عدالت کے حکم پر منگل کی شام سینٹرل جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا تھا۔ لیکن جیل سے باہر آنے کے بعد انہیں دوبارہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ رہائی کے بعد شاہ محمودقریشی نے اپنے وکیل اور صاحبزادی سے ملاقات کی اس دوران وہاں موجود صحافیوں کے سوال کہ کیا آپ پر پارٹی چھوڑنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں پارٹی میں تھا ہوں اور رہوں گا۔ بعدازاں پنجاب پولیس شاہ محمود قریشی کو لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی۔ ادھر جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید