اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس پر نظرثانی اپیل خارج کر دی ہے۔ گرشتہ روز سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے نظرثانی اپیل پردلائل دئیے۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نےعمران خان کی جانب سے نوٹس کیخلاف دائر نظرثانی اپیل خارج کرنے کا حکم سنا دیا۔