اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے آٹھ مختلف مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی منگل کو سماعت کے موقع پر عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پیش ہوئے ، دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ مجموعی طور پر آٹھ مقدمات ہیں ہم آئی او کو تمام بیانات دے چکے ہیں جے آئی ٹی ٹیم عمران خان کو شامل تفتیش کر چکی ہے اس موقع پرجج نے روسٹرم پر کھڑے عمران خان کو نشست پربیٹھ جانے کا کہا وکیل نے کہاکہ یہاں کوئی ایگوکا مسئلہ نہیں ہے تفتیشی افسران کیلئے دستخط شدہ بیانات آ گئے ہیں اگر انکے مزید بھی کوئی سوال ہیں تو ہم ان سے تعاون کرینگے ہم نے نیب میں بھی پیش ہونا ہے عمران خان کی اہلیہ ساتھ ہیں عدالت اجازت دے تو آئندہ سماعت پر دلائل دوں گا۔