اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کی میراتھون ریس لگی ہوئی ہے‘ بزدل عدت بھی پوری نہیں کر رہے۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلّو کے گھر جارہے ہیں، یہ جس پارٹی میں جائیں گے وہ پارٹی بھی ڈوب جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں ضرورت مندوں اور مفاد پرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے، قومی اسمبلی میں بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔شیخ رشید نے اپیل کی کہ 9 مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں جبکہ بے گناہوں کو رہا کریں۔