• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار نسلوں کا حساب دے کر بھی سرخرو ہوئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار نسلوں کا حساب دیا اور سرخرو ہوئے، عوام اور قیادت کو پتہ تھا کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ناحق سزا پانے والوں اور چوروں میں موازنے کا آئینہ پیش ہے، تم نے ہمارے خلاف ہرجھوٹا مقدمہ بنایا لیکن قائد نواز شریف سمیت ہم ڈٹ کر کھڑے رہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے امانت سمجھ کر عوامی خدمت کی، اسی لئے بہادری سے ڈٹ کر کھڑے رہے، یہ تصاویر جرآت بہادری اور وفاداری کی ناقابل فراموش مثالیں ہیں،تمہاری فسطائیت، بدترین سیاسی انتقام اور ظلم و جبر کے منہ بولتے حقائق ہیں۔انہوں نے کہا کہ تم اور تمہارے مسلح جتھوں پر قومی وحساس عمارتوں پر حملے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی، ریڈیو پاکستان، مساجد، اسکول، اسپتال اور ایمبولنسز جلانے کے جرم پر مقدمے بنے، اب تم اور تمہاری کابینہ گرفتاری پر روتی، بھاگتی، گیدڑوں کی طرح چھپتی پھرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید