• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہ گئی تب بھی عمران خان کی نہیں ہوگی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال ناحق سزا پانے والوں اور چوروں میں موازنے کا آئینہ پیش ہے، مریم اورنگزیب، کیا مریم اورنگزیب کا بیان درست ہے کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ تحریک انصاف رہ گئی تب بھی عمران خان کی نہیں ہوگی،تحریک انصاف ایک بڑی اور مقبول سیاسی جماعت ہے اسے تباہ نہیں ہونا چاہئے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کے مزید اہم لوگ پارٹی چھوڑنے والے ہیں، اس کی بڑی وجہ 9مئی کے واقعات اور پارٹی قیادت کی سردمہری ہے، عمران خان نے جیلوں میں بند رہنماؤں اور کارکنوں سے ایک طرح کا اظہار لاتعلقی کردیا، نیب کی قید میں بھی صرف اپنے گھر کی بات کی کسی کی بات نہیں کی

 عمران خان کو شروع سے کہا جارہا تھا فوج سے نہ لڑیں پی ڈی ایم کے ساتھ میچ کھیلیں، فوج جو کبھی عمران خان کیلئے خود سے بھی اہم تھی اسے ساری دنیا میں تماشا بنادیا، عمران خان کے اقتدار میں آنے کی بڑی وجہ فوج تھی انہوں نے اسے ہی مثال عبرت بنادیا، عمران خان تقریباً میچ جیت چکے تھے لیکن اپنی ضد اور انا میں آج ہار رہے ہیں، عمران خان نے دو بڑی غلطیاں کیں ایک فوج سے لڑائی لڑی دوسرا قومی اسمبلی سے نکلے اور صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں۔

اہم خبریں سے مزید