چکوال(نمائندہ جنگ) صدر کنوینئر پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ چکوال پیر وقار حسین شاہ کرولی نے سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو واقعہ رونما ہوا اس سے ہر پاکستانی رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال کے باسیوں نے اپنی پاک سرزمین کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے اور آئندہ بھی ہماری مسلح افواج و ملک کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اس کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں ۔ہم کسی کے کہنے پر اپنی ملکی املاک و اداروں کا نقصان ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔