اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ آج بھی خان صاحب سے درخواست کی جاسکتی ہے کہ وہ گوشہ نشینی میں چلے جائیں، اور شاہ محمود قریشی کو موقع دیں۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کہا تھا کہ پارٹی میں سینئر لوگ ناراض ہیں۔ عمران خان کو علیم خان اور جہانگیر ترین سے متعلق کہا جس پر عمران خان نے کہا کہ علیم خان تو چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ بنا دیں۔ جلیل شرقپوری نے کہا کہ میں نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے بات کی اور انہوں نے رضا مندی ظاہر کی۔ عثمان بزدار سے کہا کہ علیم خان کو راضی کرنے ساتھ چلیں گے۔