سکھر(بیورورپورٹ)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام خیرپور میں جاری انٹر کے امتحانات میں گورنمنٹ ڈگری کالج ٹھیڑی میں شدید گرمی میں فزکس کا پرچہ دینے کے دوران گیارویں جماعت کا طالب علم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ،چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ رفیق احمد پلھ کے مطابق امتحانی سینٹر گورنمنٹ ڈگری کالج ٹھیڑی میں گیارویں جماعت کا طالب علم مہتاب علی فزکس کا پرچہ دینے کے دوران شدید حبس اور گرمی کے باعث دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا جیسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے نوجوان طالب علم کی موت کی تصدیق کی، طلبا کے مطابق پرچوں کے دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ اکثر لوڈشیڈنگ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیتی ہے۔