کوئٹہ(پ ر)جنرل منیجر پی آئی اے بلوچستان عبدالغفار میاں خیل نے کوئٹہ سے پہلی حج پرواز کے حجاج کرام کو سے رخصت کیا، اس موقع پی آئی اے حکام موجود تھے ۔ حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے عبد الغفار میاں خیل نے کہا کہ حجاج کرام مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے مبارک سفر پر روانہ ہورہے ہیں ہم سب کیلئے باعث خیر وبرکت ہے ، زائرین حج وطن عزیز کے سفیر ہوتے ہیں، ان کے ہر قسم کے کردار سے ملک کی شناخت وابستہ ہے ۔ لہذا وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ۔ دوران حج تحمل اور برداشت کو شعار بناتے ہوئے وہ عظیم کردار ادا کریں کہ جس سے پاکستان کا نام روشن ہو۔ جنرل منیجر پی آئی اے نے حجاج کرام سے ملک کی سالمیت واستحکام، عالم اسلام کی سربلندی اور پی آئی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ۔