• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کوئٹہ کے شہریوں کواحتجاج پرمجبورکررہی ہے‘ جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر اورکاروباری علاقوں میں روانہ کی بنیادپر گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروباراورگھریلو امور شدیدمتاثر ہورہے ہیں منصوبے کے تحت کوئٹہ کے شہریوں کو پانی بجلی اورگیس کے مسائل سے دوچارکردیاگیاہےانہوں نے تاجروں کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کو احتجاج پرمجبورکررہی ہے غیراعلانیہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکاہے اندرون شہر سمیت پشتون آبادسریاب خروٹ ابادبلیلی کچلاک میں بجلی پوراپورادن غائب رہتی ہے جہاں ایک جانب کاروبارتباہ تودوسری جانب خواتین کوامورخانہ داری میں مصائب کاسامنا اس صورتحال پر پارٹی خاموش نہیں رہے گی مسائل کے حل کیلئے ہرسطح پر آوازبلند کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید