• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی معاملا ت میں برداشت اور ملکی استحکام مقدم رکھا جائے، زاہد بختاوری

راولپنڈی( جنگ نیوز ) سیاسی نظریات کو بالائے طاق رکھ کر سب سے پہلے پاکستان کے تحفظ اور استحکام کو مقدم رکھنا ہوگا اور سیاسی معاملا ت میں برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر زاہد بختاوری نے مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ ، انجمن شہریان راولپنڈی کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان زندہ باد و استحکام پاکستان ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کیا۔ ریلی جمعہ کو تین بجے الامین پلازہ مال روڈ سے نکالی جائیگی۔
اسلام آباد سے مزید