لاہور ( پ ر ) چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ پاکستان شہیدوں کی قربانیوں سے حاصل ہوا اوراس کی بقا کے لیے آج بھی ہماری سرحدوں کے محافظ قربانیاں دینے سے دریغ نہیں کر رہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یونیک گروپ کے ’’یوم تکریم شہدا پاکستان ‘‘کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں پروفیسر امجد علی خان اور پروفیسر وسیم انور چوہدری نے بھی خطاب کیا ۔