• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرلائنوں کو وہیل چیئر کے پیسے وصول کرنے پر سخت انتباہ

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی کمپنیوں کو انتباہی مراسلے تحریر کئے ہیں کہ وہ معذور اور ضعیف مسافروں سے وہیل چیئر فراہم کرنے کے پیسے وصول کر رہی ہیں۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ صدر پاکستان نے اس بات کا سخت نوٹس لیا ہے کہ مذکورہ حوالے سے پیسے چارج کیے جارہے ہیں۔ تمام ائر لائنوں کو متنبہ کیا گیا ہے وہ کسی بھی مسافر کو وہیل چیئر کی سہولت فراہم کرنے کے کوئی پیسے وصول نہیں کر سکتی۔

ملک بھر سے سے مزید