• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین ہر شہری کی حفاظت کی ضمانت ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور( کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے اینکر عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے درخواست پرعدالت نے ایڈیشنل آئی جی کو تحریری جواب داخل کرنیکی ہدایت کردی،عدالت نے وزارت داخلہ کا جواب مسترد کردیا،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کو درخواست گزار کے وکلا کو بھی سننے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہا جو ان کے پاس معلومات ہیں وہ آپ سے شیئر کریں گے ،عدالت نے عمران ریاض خان کے والد پولیس سے تعاون کی ہدایت کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آجکل دوسروں کی خرابیاں بیان کرنے کو ذریعہ روزگار بنالیا گیا ہے ،عدالت میں مضبوط ہوکر بیٹھنا ہوتا ہے ،عمران ریاض خان کے والد کے جذبات کی قدر ہے،ہم قانون اور آئین کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے ۔