لاہور (نیوز ایجنسی) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے جواب میں رد عمل میں کہا کہ میں اور نواز شریف بدلے پر یقین نہیں رکھتے،جو ہو رہا ہے یہ قدرت کا نظام انصاف ہے، ذاتی انتقام نہیں قدرت کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں، عمران کے سیاسی گناہ ان کا تعاقب کر رہے ہیں، وہ نواز شریف کیخلاف آلہ کار بنے۔