لاہور(نمائندہ جنگ) اینٹی کرپشن عدالت سے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت خارج ہونے پر پولیس انہیں گرفتار کرنے کیلئے ظہور الٰہی روڈ پر انکے گھر داخل ہو گئی،گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے،پولیس نے پڑوسیوں کی بھی تلاشی لی، پولیس کی بھاری نفری نے چوہدری پرویز الٰہی کے گھرکا گھیراؤ کر لیا لیکن پرویز الہی گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے، پولیس نے چھاپہ کے دوران فیملی کے ارکان کو بھی گھر جانے سے روک دیا ،پولیس نے پرویز الہی کے پڑوسیوں کے گھر کی بھی تلاشی کی۔پولیس نے نہر سے ظہور الٰہی روڈ کی طرف آنے جانیوالی ٹریفک کو روکاوٹیں کھڑی کرکے دوسرے علاقوں کی طرف موڑ دیا۔