پشاور(امجد صافی)خیبرپختونخوا میں 9 مئی اور 10مئی کو ہنگاموں اورحساس تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتارافراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے کے اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
اس حوالے سے دائر رٹ پٹیشن میں عام شہریوں کیخلاف آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکریٹ ایکٹ کے مختلف دفعات کا اندراج غیرقانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیکر کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
اس ضمن میں درخواست گل راج سمیت 28درخواست گزاروں نے قاضی انور، قیصر علی شاہ اور شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، سیکرٹری ہوم، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور آئی جی جیل خانہ جات کوبھی فریق بنایا گیا۔