• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے 6 ارکان گرفتار

ملتان (سٹافرپورٹر)پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے 6 ارکان کو گرفتار کر لیا، تھانہ شاہ شمس پولیس نے بہاولپور روڈ پر واقع کاروں کے شو روم میں رابری کی واردات کو ٹریس کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت 2 کاریں اور 5 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،بہاولپور روڈ پر واقع کار شو روم کے مالک وسیم بٹ نے 6 فروری کو تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ درج کر ایا تھا،گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرحمنٰ ولد محمد عباس، عبدالستار ولد منظور حسین اور محمد یوسف ولد غلام حسن کے نام سے ہوئی ہے،دریں اثناتھانہ لوہاری گیٹپولیسنے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب عمران عرف مانا گینگ کے سرغنہ عمران عرف مانا، محمد ابوبکر اور اشفاق کو گرفتار کر کے ساڑھے 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 10 موٹر سائیکل برآمد کر لیں۔
ملتان سے مزید