• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت: واپڈا ٹاؤن میگا کرپشن سکینڈل کی سماعت ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ کالونی میں3ارب روپے سے زائد کے میگدریں اثنااحتساب عدالت نے واپڈا ٹاؤن ایکسٹینشن ای بلاک میں بے ضابطگیوں کے ریفرنس میں رقم واپسی سے متعلق قطب الدین، سلیم اختر قریشی اور ولیم بخاری کی درخواستیں جواب جمع ہونے پر نمٹادی ہیں۔ ناصرہ بتول کی پراپرٹی ڈی کاشن کی درخواست پر سماعت 31 مئی، عائشہ عالمشیر کی پلاٹ کے این او سی کی درخواست پر سماعت 12 جون، یوسف واہلہ اور محمد عارف کی پراپرٹی ڈی کاشن کی درخواست پر سماعت آج 26 مئی، علی احمد صابر کی رقم واپسی جبکہ شفقت اصغر، امجد صدیق اور مرزا سلیم بیگ کی پراپرٹی ڈی کاشن کی درخواستوں پر سماعت 29 مئی، وقاص جان، رضا الکبیر، کاشف ممتاز اور حبیب الرحمن کی کاشن ریموول کی درخواستوں پر سماعت 30 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ا کرپشن سکینڈل میں ملوث محمد حنیف کی درخواست پر سماعت کئیر ٹیکر کو طلب کرتے ہوئے 7 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر ملزم اور تفتیشی افسر محسن ہارون پیش ہوئے۔
ملتان سے مزید