• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ہسپتال میں انفیکشن ڈیزیز کیلئے آئیسولیشن وارڈ فعال

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال میں انفیکشن ڈیزیز کیلئے آئیسولیشن وارڈ فعال ہے جس میں ڈینگی،کورونااور منکی پاکس کے متاثرہ مریض بچوں کیلئے بیڈز رکھے گئے ہیں اور ان مریض بچوں کیلئے تمام تر فری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار ڈی ایم ایس انفیکشن ڈیزیز چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر خرم نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس رواں سال 3 مریض بچے ڈینگی فیور میں آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرائے تھے جن کو علاج کی فری سہولت فراہم کرکے صحت یاب کرکے گھر بھیجا گیا کورونا اور منکی پاکس کا تاحال کوئی مریض بچہ رواں سال میں داخل نہیں ہوا آئیسولیشن وارڈ میں کوالیفائیڈ سٹاف اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں اور تمام تر انفیکشن ڈیزیز مریض بچوں کا ریکارڈ پنجاب گورنمنٹ پورٹل پر بھی اپ لوڈ کی جاتی ہیں منکی پاکس کیلئے چلڈرن کمپلیکس میں 3 بیڈز اور ایک روم مختص کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید