• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (خ ن) ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کی ہیں جس کے مطابق تعیناتی کے منتظر حبیب اللہ خان کو ڈپٹی کمشنر ضلع سوراب ‘ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات کیپٹن (ر) راجہ اطہر عباس کو ڈپٹی کمشنر نوشکی ان کے پیش رو خرم خالد کو محکمہ ایس اینڈ جی ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تعیناتی کے منتظر محمد یونس سنجرانی کو ڈپٹی کمشنر لسبیلہ انکے پیش رو مراد خان کاسی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی محمد وارث کو ڈپٹی کمشنر آواران تعینات کرتے ہوئے انکے پیش رو کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل کو محکمہ ایس اینڈ ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید