لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو 30 مئی کو طلب کرلیا ۔نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں طلب کیا گیا ہے ۔اس سے قبل عثمان بزدار چھ مرتبہ طلبی کے بعد تین مرتبہ نیب آفس پیش نہ ہوئے نیب نے عثمان بزادر کو 30 سوالات کے جوابات طلب کررکھے ہیں۔ عثمان بزدار کے جواب سے نیب حکام مظمئن نہیں ہوئے تھے ۔