• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک، بلوچستان کیلئے 21 کروڑ ڈالر سے زائد کا فنڈ منظور

اسلام آباد ( آن لائن ) ورلڈ بینک نے بلوچستان کے لیے 21کروڑ 30لاکھ ڈالر کا فنڈ منظور کرلیا۔ورلڈ بینک کی جانب سے منظور کیا جانے والا فنڈ بلوچستان میں روزگار بڑھانے میں استعمال ہوگا جبکہ یہ فنڈ بلوچستان میں دیگر ضروری خدمات کی فراہمی پر بھی استعمال ہوگا۔ ورلڈ بینک کا فنڈ بلوچستان میں 2022کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائے گا جس کے ذریعے 35 ہزار ایک 100افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے گرانٹ دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید