• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ پکا قلعہ کی برسی، نعرے لگانے پرایم کیو ایم لندن کے 2 کارکن گرفتار

حیدرآباد(بیورورپورٹ) سانحہ پکا قلعہ 1990 ء کے شہداء کی برسی کے موقع پر پکا قلعہ میں شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے دوران پاکستان کی سلامتی کیخلاف اور بانی متحدہ کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں فورٹ پولیس نے سابق ڈپٹی میئر رشید بھیا سمیت ایم کیوایم لندن کے 8 نامزد اور 12 نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 کارکنوں کو ایئرپورٹ تھانے کی حدود کہسار میں گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پکا قلعہ26۔27 مئی 1990ء کے شہداء کی برسی کے موقع پر پکا قلعہ میں واقعہ شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور دعا کیلئے آنے والے ایم کیوایم لندن کے کار کنوں کی جانب سے نعرے بازی پر فورٹ پولیس نے کرائم نمبر 58/2023 زیر دفعہ 123 اے،124 اے اور 34 پی پی سی کے تحت ایم کیوایم لندن کے 8 رہنمائوں وکارکنوں سابق ڈپٹی میئر 4شید بھیا، ڈاکٹر اظہر،اویس قریشی عرف جبو،ندیم سراج،خالد حسین،رضوان،مصطفیٰ کے کے، ظفرریاض عرف الطافی خانزادہ سمیت 12 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید