• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے 35 سالہ عامر کے قتل کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم ماجد جاوید کو گرفتار کر لیا، آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد، 18 مئی کو محمد دانش ولد برکت علی نے لوہاری گیٹ پولیس کو اطلاع دی کہ ملزم ماجد جاوید نے میرے بھائی عامر علی کو ریواڑی محلہ میں بھتہ نہ دینے پر پسٹل کے فائر سے قتل کر دیا ہے اور موقع سے فرار ہو گیا ہے، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں محمد واجد اور قمر عباس شامل ہیں، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان خالد اور محمد یوسف کو گرفتار کر کے 2 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیتل ماڑی میں الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے، پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے،دوسری جانب ریلوے پولیس نے ٹرینوں کی جعلی ٹکٹیں بناکر فروخت کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، بڑی تعداد میں جعلی ٹکٹ بنانے والا سامان بھی برآمدکرلیا گیا۔
ملتان سے مزید