• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے کہنے پراداروں پرحملہ کیاگیا‘ حافظ حمداللہ

کوئٹہ(پ ر) پی ٹی ایم کے ترجمان حافظ حمداللّہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے غنڈوں نے عمران خان کے کہنے پر قومی اداروں پر حملہ کیا۔ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ حمداللّہ نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف سے استعفیٰ دینے والے اگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے اور آئین کے مطابق سزا دی جائے۔علی وزیر کو تقریر کرنے پر 26 مہینے جیل میں رکھا گیا اور ریاست پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی تک نہیں ہوتی ترجمان کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو اب تک کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟انہوں نے اپیل کی کہ وہ سیاسی لوٹے جنہوں نے تحریک انصاف چھوڑی ان کو حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں شمولیت کی دعوت نہ دیں۔
کوئٹہ سے مزید